ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی
Web Desk
9 April 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو آموز جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اپنے تازہ بیان میں نیتن یاہو نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ان کی “انگلیاں ٹریگر پر ہیں”۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی اس جنگ بندی میں حزب اللہ شامل نہیں ہے اور اسرائیل اپنے بقیہ اہداف حاصل کرنے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔
نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کا معاہدہ محض ایک وقفہ ہے، اختتام نہیں، اور اسرائیل کا اصل مقصد ایران سے افزودہ یورینیم کا مکمل خاتمہ ہے، چاہے وہ معاہدے کے ذریعے ہو یا دوبارہ جنگ چھیڑ کر۔ اسرائیلی وزیراعظم کے اس جارحانہ بیان نے خطے میں پائیدار امن کی کوششوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جبکہ دوسری جانب لبنان پر حالیہ بمباری ان کے اس موقف کی تصدیق کر رہی ہے کہ وہ اس معاہدے کو محدود پیمانے پر دیکھ رہے ہیں۔ اس بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے ایک نئے دور کے آغاز کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا
29 April 2026
صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش
29 April 2026
امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی
29 April 2026
برلن عجائب گھر میں مشہور شخصیات کے چہروں والے روبوٹ کی انوکھی نمائش
29 April 2026
امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار
29 April 2026
جاپان ایئر لائنز کا انقلابی اقدام؛ ہنیڈا ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان اب ہیومنائیڈ روبوٹس اٹھائیں گے
29 April 2026
بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات
29 April 2026
اماراتی صدر اور سویڈن کے وزیراعظم کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
29 April 2026