LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ امریکی ایوانِ نمائندگان سے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل منظور، شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز عبور کر گیا پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت

پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع: حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کا نیشنل اسٹیڈیم میں ٹکراؤ

Web Desk

8 April 2026

پاکستان سپر لیگ (PSL) کا میلہ اب روشنیوں کے شہر کراچی پہنچ گیا ہے، جہاں ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز آج نیشنل اسٹیڈیم میں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق لیگ کا یہ دوسرا مرحلہ 19 اپریل تک کراچی میں جاری رہے گا، جس کے دوران مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ 21 اپریل سے شروع ہونے والے تیسرے مرحلے میں کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں بتدریج میچز منعقد کیے جائیں گے، جس سے ملک بھر میں کرکٹ کی رونقیں دوبالا ہو جائیں گی۔

کراچی میں ہونے والے ان اہم میچز کے لیے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایک جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی روٹ پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کا مرحلہ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ تمام ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے جان توڑ کوشش کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔