فیصل قریشی کا تمغہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ ردعمل
Web Desk
7 April 2026
پاکستان کے مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 33 سال مکمل کرنے کے باوجود تمغہ امتیاز نہ ملنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار منفرد اور طنزیہ انداز میں کیا ہے۔ حال ہی میں ایک نجی انٹرویو کے دوران جب ان سے ستارہ امتیاز ملنے سے متعلق سوال کیا گیا، تو انہوں نے مزاحیہ رنگ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “میں سوچ رہا ہوں ‘امتیاز سپر سٹور’ جا کر کھڑا ہو جاؤں اور کہوں کہ مجھے ستارہ نہیں مل رہا”۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا نام دو بار ایوارڈ کے لیے بھیجا گیا مگر واپس آگیا؛ جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے طنزاً کہا کہ شاید مجھ میں “کیلشیئم کی کمی” رہ گئی تھی اس لیے نام نکال دیا گیا۔ فیصل قریشی نے واضح کیا کہ وہ ایک محبِ وطن انسان ہیں اور اگر کبھی انہیں اس اعزاز کے قابل سمجھا گیا تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے، تاہم فی الحال وہ ایوارڈز کے لیے کی جانے والی ای میلز اور نامزدگیوں کے عمل کو محض ایک رسمی کارروائی ہی سمجھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026