وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
Web Desk
6 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی خور فکان بندرگاہ پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اماراتی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور زخمی پاکستانیوں کی ہر ممکن معاونت کے لیے مقامی حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔ اماراتی میڈیا آفس کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم ان کا ملبہ گرنے سے بندرگاہ پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی اور ایک نیپالی شہری زخمی ہوئے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دفاعی نظام کے فعال ہونے کی وجہ سے تھیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور تمام فریقین کو تحمل مزاجی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026