LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا

Web Desk

17 July 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واشنگٹن کے سب سے قریبی اتحادیوں میں سے ایک، اسرائیل پر غیر معمولی اور کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے کچھ ارکان ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی مخالفت اور اسے سبوتاژ کرنے کے لیے امریکی رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مشہور امریکی پوڈ کاسٹر جو روگن کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جے ڈی وینس نے گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ طے پانے والے سفارتی معاہدے کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ یہ بات یقین سے جانتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کے اندر کچھ عناصر امریکی پالیسی کو سفارت کاری سے دور دھکیلنا چاہتے ہیں تاکہ فوجی مہم جوئی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

جے ڈی وینس نے انکشاف کیا کہ ان اسرائیلی عناصر نے امریکہ میں ایک باقاعدہ مہم چلائی جس پر بھاری سرمایہ خرچ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدنامِ زمانہ جیفری ایپسٹین کے اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ رابطے ایک حقیقت ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کسی بھی قسم کے بلیک میل کا شکار نہیں ہو رہے۔ امریکی نائب صدر نے ایران کے ساتھ تنازع کے حل پر واشنگٹن کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں امریکی زمینی فوج نہیں اتاری جائے گی، کیونکہ اس تنازع کا واحد اور حتمی حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ سفارت کاری ہے۔