LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ

امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

Web Desk

17 July 2026

امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ قونصلر افیئرز نے دوہری شہریت رکھنے والے امریکی شہریوں کے لیے ایک اہم سفری ہدایت نامہ (پبلک سروس اناؤنسمنٹ) جاری کیا ہے، جس کے تحت تمام امریکی شہریوں بشمول بچوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کے لیے قانونی طور پر لازمی ہے کہ وہ امریکہ میں داخل ہوتے اور وہاں سے روانہ ہوتے وقت صرف اور صرف اپنے امریکی پاسپورٹ کا استعمال کریں۔ قونصلر افیئرز کے مطابق، دوہری شہریت رکھنے والے امریکی شہری امریکہ سفر کرنے کے لیے اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر الیکٹرانک ٹریول ائتھرائزیشن (ESTA) کے لیے درخواست نہیں دے سکتے، اور ایسے شہریوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کو محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) فوری طور پر مسترد یا منسوخ کر دیتا ہے۔

ہدایت نامے میں بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کے سفر کی منصوبہ بندی کرنے سے قبل اپنے پاسپورٹ کی مدتِ معیار (Validity) کو لازمی چیک کریں اور میعاد ختم ہونے کی صورت میں سفر سے پہلے اسے فوری طور پر رینیو کروائیں۔ عام طور پر دوسرے ممالک میں داخلے کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم چھ ماہ ہونا لازمی ہے، اس لیے سفری دستاویزات کو بروقت اپ ڈیٹ رکھنا کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ناگزیر ہے۔