پاکستان، مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کیلئے منا رہے ہیں: وال سٹریٹ جرنل
Web Desk
6 April 2026
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، مصر اور ترکیہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے اور امریکہ و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پسِ پردہ سرگرمِ عمل ہیں۔رپورٹ کے مطابق، تینوں اہم مسلم ممالک—پاکستان، مصر اور ترکیہ—اس وقت خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچانے کے لیے شدید سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کوششوں کا بنیادی مقصد فریقین کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنا اور ایران کو امریکی شرائط پر مذاکرات کے لیے آمادہ کرنا ہے تاکہ کسی بڑے فوجی تصادم کو روکا جا سکے۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ ان تمام تر سفارتی کوششوں کے باوجود اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایران نے امریکہ کا ‘آبنائے ہرمز’ کھولنے کا مطالبہ دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے تحت اپنی تزویراتی پوزیشن پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان، مصر اور ترکیہ کی یہ مشترکہ کوششیں جنگ بندی کا “واحد اور آخری موقع” ثابت ہو سکتی ہیں۔ صدر ٹرمپ کی حالیہ سخت دھمکیوں کے بعد خطے میں فوجی کارروائی کے بادل منڈلا رہے ہیں، اور اگر یہ سفارتکاری ناکام ہوئی تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
عالمی برادری کی نظریں اس وقت ان تینوں ممالک کی کوششوں پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ ان کی کامیابی ہی عالمی معیشت اور توانائی کی ترسیل کے اہم ترین راستے، آبنائے ہرمز، کو محفوظ بنا سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026