LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثابت کر چکے اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری، مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان، امریکہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات جاری فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار جب تک ضرورت ہوئی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے: نیتن یاہو عباس عراقچی کے عمان اور ترکیہ سے رابطے، امریکا کو مزید کارروائی پر خبردار کر دیا قطر اور امارات کی کویت، بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے 8 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ وزیر صحت کا نائٹ پارٹیز اور منشیات سے ایچ آئی وی کے کیسز بڑھنے کا انکشاف امریکی حملے میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا اہم پل متاثر، ٹرین سروس معطل برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس

پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، بلوم برگ کی رپورٹ

Web Desk

3 April 2026

پاکستان میں خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر مشرق وسطیٰ کی  جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے ہیں۔ خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ پاکستان کی معیشت بیرونی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری آئی ہے، گزشتہ سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.9 فیصد رہی اور گزشتہ مالی سال اسی مدت میں معاشی شرح نمو 1.73 فیصد تھی۔ تاہم معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات برقرار ہیں، مرکزی بینک نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود برقرار رکھی ہے اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توانائی کی  قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے معاشی صورت حال غیر یقینی کا شکار ہے، برآمدات 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور حکومت نے ایندھن بچانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق  حکومت نے تین ہفتے میں 139 ارب روپے خرچ کیے، ایندھن کی کھپت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی سست جبکہ سروسز سیکٹر میں بہتری آئی ہے۔