LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیرخزانہ سے امریکی ناظم الامور، امریکی بزنس فورم اورپاکستان بزنس کونسل کے وفود کی ملاقاتیں

Web Desk

2 April 2026

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ نے کہا کہ ​امریکہ  نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور استحکام کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا،​آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کا عمل جاری رکھنے اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی ،​وزیر خزانہ نے کاروباری برادری کو معاشی اصلاحات اور حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا،​حکومت اور تاجر برادری کا پائیدار معاشی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی بزنس فورم کے وفد کی بھی  اہم ملاقات  ہوئی،​معیشت کی بہتری کے لیے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی تجاویز پر تفصیلی غور ہوا۔​

​وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے میکرو اکنامک آؤٹ لک پر بریفنگ دی۔​مالیاتی اور بیرونی محاذوں پر پاکستان کی پیش رفت سے امریکی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا گیا۔

امریکی بزنس فورم کی جانب سے ٹیکس پالیسی کو منطقی بنانے اور کاروباری بوجھ کم کرنے کی تجاویز دی گئیں،​برآمدات میں اضافے کے لیے مراعات اور غیر ملکی زرمبادلہ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ​فریقین کا معاشی تبدیلی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مستقل رابطے میں رہنے پر اتفاق ہوا۔