LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

جنگ کے اثرات، پاکستان میں مارچ میں مہنگائی 19ماہ کی بلندترین سطح پر

Web Desk

1 April 2026

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنےلگے، مارچ میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد کا اضافہ ہوا ۔مارچ 2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 7.30 فیصد ہوگئی جو اگست 2024 کے بعد مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے لے کر مارچ2026 کے دوران اوسط مہنگائی 5.67 فیصد رہی۔

فروری2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 6.98 فیصد اور مارچ 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.7 فیصد تھی۔گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد اور شہروں میں 1.34 فیصد بڑھ گئی  اوردیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 7.17فیصد ہوگئی جبکہ شہروں میں یہ شرح سالانہ شرح 7.39فیصد ہوگئی۔واضح رہے کہ مارچ کے لیے وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی کا تخمینہ ساڑھے 7 سے ساڑھے 8 فیصد کے درمیان لگایا تھا ۔