LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
2سال میں پیٹرولیم لیوی سے 2 ہزار 725 ارب وصول، رقم آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ نکلی پاکستان کی پہلی شیڈو پالیسی دستاویزات جاری، نجی شعبے کی ترقی پر زور فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان ٹانک: چیسن کچ میں دہشت گردی، نامعلوم افراد نے مڈل اسکول اور بنیادی ہیلتھ مرکز (BHU) کو دھماکے سے اڑا دیا وزیر مذہبی امور کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، حج سے متعلق امور پر گفتگو وزیراعظم کو عوامی ہال میں چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبالیہ، گارڈ آف آنر پیش پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو ‘ریڈ سگنل’: سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا انتباہ

Web Desk

31 March 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے کی آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو پی سی بی کی پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ سخت ہدایات اس وقت سامنے آئی ہیں جب قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جانب سے مبینہ طور پر سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ایک ٹویٹ کی گئی، جس پر بورڈ حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ ان کے پروفیشنل منیجرز کو بھی نئی گائیڈ لائنز کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر غیر سیاسی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت، کھلاڑیوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی مانیٹرینگ بڑھا دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے یا کنٹریکٹ کی معطلی جیسی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔