پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں گر گیا
Web Desk
30 March 2026
کراچی/ٹوکیو: مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال نے عالمی مالیاتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی اپنے حصار میں لے لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر اگرچہ مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 1 لاکھ 48 ہزار 201 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا، تاہم عالمی دباؤ اور علاقائی تناؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس نے اپنی تین اہم حدیں گنوا دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگی خطرات کے باعث سرمایہ کاروں میں بے یقینی پھیلی ہوئی ہے جس کا اثر براہِ راست ایشیائی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر جاپان کا نکئی انڈیکس (Nikkei) ساڑھے 5 فیصد، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس (Kospi) 5 فیصد تک گر گیا۔ اس کے علاوہ چین، ہانگ کانگ اور ملائیشیا کی مارکیٹوں میں بھی ایک سے ڈیڑھ فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک مشرقِ وسطیٰ میں استحکام نہیں آتا، مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026