پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ ، فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج
Web Desk
30 March 2026
پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں بال ٹیمپرنگ کا بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جس کی زد میں لاہور قلندرز کے تجربہ کار کھلاڑی فخر زمان آ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے اعلامیے کے مطابق، فخر زمان کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 41.3 (گیند کی حالت خراب کرنا) کی خلاف ورزی پر لیول تھری کے تحت چارج کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز کے دوران پیش آیا۔ میچ ریفری روشن ماہنامہ نے اس معاملے پر ابتدائی سماعت کی، تاہم فخر زمان نے اپنے اوپر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس کیس کی باقاعدہ سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی، جس کے بعد میچ ریفری حتمی فیصلہ سنائیں گے۔
واضح رہے کہ اس مشکوک کارروائی کے باعث میچ کے دوران ہی لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو کراچی کنگز کے ٹوٹل میں شامل کر دیے گئے۔ اس میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بنائے تھے، جسے کراچی کنگز نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے قلندرز کو شکست دے دی۔ اگر لیول تھری کا جرم ثابت ہو گیا تو فخر زمان پر بھاری جرمانے سمیت چند میچوں کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026