LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

زرمبادلہ کے ذخائر4سال کی بلندترین سطح پر، پاکستان تجارتی گیٹ وے بن چکا، وزارت خزانہ

Web Desk

29 March 2026

وزارت خزانہ کاکہناہےکہ پاکستان کا عالمی سفارتی کردار تیزی سے مضبوط ہو رہا ہے۔امریکہ، ایران اور خلیجی ممالک سے روابط میں اضافہ ہواہے جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معاشی اصلاحات درست سمت میں گامزن ہیں۔اورزرمبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح 21.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

وزارت خزانہ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آبنائے ہرمز تک رسائی میں بہتری ہونے سے شپنگ اور علاقائی استحکام کو فروغ ملا ہے۔۔ایندھن کی فراہمی میں بھی بہتری ہوئی ہے اورملک میں چارہفتوں کےلیے  ایندھن کے  ذخائرموجودہیں۔

وزارت خزانہ کاکہناہے کہ ایشیا کی تجارت کے لیے پاکستان بطور گیٹ وے ابھر رہا ہے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے جبکہ بڑی صنعتوں میں دو ہندسوں کی نمایاں ترقی ریکارڈہوئی ہے۔    یہ بھی کہاگیاہے کہ جی فائیو اسپیکٹرم نیلامی سے 500 ملین ڈالر سے زائد آمدن ہے۔عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے اور  اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، عوامی اعتماد میں 12 فیصد سے 40 فیصد تک کی نمایاں بہتری آئی ہے۔