پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت میں 28روزکے دوران 5واں اضافہ،ایئرلائنز کے کرایےآسمان پر
Web Desk
28 March 2026
ملک میں 28روزکے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ کردیاگیا۔کمرشل طیاروں کےلیے جیٹ فیول کی قیمت 5روپے فی لٹراضافے کے بعد 476روپے 97پیسے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت میں 288 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے۔ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے لٹر تھی
جیٹ فیول مہنگاہوتے ہی ایئرلائنز کے کرایے بھی آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔کراچی سے لاہور اسلام آباد کے یکطرفہ کرائے میں 10 ہزار تک اضافہ ہوا ہے ، یک طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔
بین الاقوامی ٹکٹس بھی مزید مہنگے ہو گئے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 20 ہزار روپے تک مزید اضافہ ہواہے۔ دبئی ،دوحہ اورسعودی عرب کیلیے اکنامی کلاس کا کرایہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔
پاکستان سے پیرس، ٹورنٹواور مانچسٹر کی پروازوں کے کرائے بھی بھی بڑھ گئے۔ اکنامی کلاس کا کرایہ ساڑھے سات لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026