پاکستان کے لیے بڑی تزویراتی کامیابی: ایران کی خصوصی اجازت سے ‘آبنائے ہرمز’ میں پھنسے پاکستانی جہازوں کا کامیاب انخلاء
Web Desk
28 March 2026
کراچی: خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایران کی جانب سے دی گئی خصوصی رعایت کے بعد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے دو جہاز ‘ملتان’ اور چارٹرڈ جہاز ‘پی الیکی’ (P. Aliki) بحفاظت آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے باہر نکل آئے ہیں۔ شپنگ ذرائع کے مطابق، یہ دونوں جہاز گزشتہ ایک ماہ سے جنگ شروع ہونے کے باعث خلیجِ فارس میں پھنسے ہوئے تھے اور اب 31 مارچ 2026 کو کراچی پہنچیں گے۔
دوسری جانب، پورٹ قاسم حکام نے تصدیق کی ہے کہ پی این ایس سی کا ایک اور تیل بردار جہاز ‘ایم ٹی خیرپور’ خام تیل کی بڑی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یہ جہاز عمان کی بندرگاہ سوہار سے روانہ ہوا تھا اور اس میں 55 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لدا ہوا ہے۔ ایم ٹی خیرپور پورٹ قاسم کے فوٹکو (FOTCO) ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا، جہاں سے تیل کی ترسیل ریفائنریوں کو شروع کر دی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق، ‘پی الیکی’ میں لدا ہوا ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل اور ‘ایم ٹی خیرپور’ کی لائی ہوئی کھیپ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو فراہم کی جانے والی اس خصوصی راہداری کو حالیہ اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں اور خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026