جیٹ فیول مہنگا، قیمت 471 روپے فی لٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Web Desk
27 March 2026
ملک میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 471 روپے فی لٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ اضافے میں فی لٹر 83 روپے کا نمایاں اضافہ کیا گیا، جبکہ یکم مارچ سے اب تک مجموعی طور پر 283 روپے فی لٹر اضافہ ہو چکا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لٹر تھی، جو مسلسل اضافوں کے بعد غیر معمولی سطح تک جا پہنچی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس تیزی سے اضافے کے باعث ایئرلائنز کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھنا مشکل ہو رہا ہے، جبکہ مسافروں کے لیے فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مارچ کے دوران اب تک چوتھی بار جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026