جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رہنا چاہیے، اس پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: ایس ایم تنویر
Web Desk
27 March 2026
پاکستان کی صفِ اول کی بزنس کمیونٹی اور صنعتی تنظیموں نے جی ایس پی پلس (GSP+) اسٹیٹس کو ملکی معیشت کے لیے “شہ رگ” اور “لائف لائن” قرار دیتے ہوئے اس کے بھرپور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) ایس ایم تنویر نے واضح کیا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور تجارت کے فروغ کے لیے مزید فری ٹریڈ معاہدے وقت کی ضرورت ہیں۔
چیئرمین اپٹما (APTMA) کامران ارشد نے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2013 تک پاکستان کی ایکسپورٹ 2 بلین ڈالر سے نیچے تھی جو اب جی ایس پی پلس کی بدولت 9.5 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ملکی سالمیت اور معاشی مفاد کے پیشِ نظر اس اسٹیٹس کی حفاظت کی جائے کیونکہ برآمدات میں اضافہ ہی آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات کا واحد راستہ ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور دیگر عہدیداروں نے بتایا کہ جی ایس پی پلس کی بدولت یورپی ممالک کو برآمدات 3.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔ بزنس کمیونٹی نے ٹیکسٹائل کے شعبے کو معیشت کا کلیدی ستون قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ جس طرح فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دفاعی محاذ پر کامیابی حاصل کی، اب بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ مل کر “معرکہ معیشت” بھی جیتے گی۔ اجلاس میں فائلر اور نان فائلر کے حوالے سے حکومتی مذاکرات اور ٹیکس اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026