LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

مہنگائی کا ہفتہ وار گراف اوپر چلا گیا: ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.97 فیصد اضافہ

Web Desk

27 March 2026

اسلام آباد: پاکستان بیورو آف شماریات (ادارہ شماریات) نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.97 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 8.24 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سب سے زیادہ اضافہ سبزیوں اور توانائی کے شعبے میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پیاز کی قیمت میں 18.1 فیصد، ٹماٹر میں 11.4 فیصد اور زندہ مرغی کی قیمت میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔

عوامی جیب پر بھاری پڑنے والی دیگر اشیاء میں آلو (8.1 فیصد)، انڈے (3.5 فیصد) اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر (10 فیصد سے زائد) شامل ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں بھی 6.1 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مٹن، بیف، لہسن اور جلانے کی لکڑی کی قیمتیں بھی اوپر گئیں۔ دوسری جانب، شہریوں کے لیے کچھ ریلیف آٹے کی قیمت میں 1 فیصد کمی کی صورت میں سامنے آیا، جبکہ کیلا، چینی، گڑ، دال مونگ اور چاول کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔