اپنا گھر ہر شہری کا حق، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے: وزیراعظم
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعمیرات اور رہائشی شعبے کو معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ “اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے” اور حکومت اس مقصد کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنا رہی ہے۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف معیشت کا پہیہ چلے گا بلکہ ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور خاص طور پر سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں حائل تمام قانونی و انتظامی رکاوٹیں دور کی جائیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں مارگیج فنانس (Mortgage Finance) کے ایک مکمل ایکو سسٹم اور ‘ڈویلپر لیڈ فنانسنگ’ کے جامع نظام پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اگلے مرحلے میں بینکوں کو کم لاگت گھروں کے لیے قرضوں کی فراہمی کے باقاعدہ اہداف دیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس حکمت عملی میں وفاق کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی مکمل طور پر شامل کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026