سابق فاسٹ بالر کورنٹی والش پی ایس ایل 11 کیلئے پاکستان پہنچ گئے
Web Desk
25 March 2026
لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن کا جادو کل سے سر چڑھ کر بولے گا، جس کے لیے دنیا بھر سے کرکٹ ستاروں کی آمد کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر اور ‘راولپنڈیز’ کے بولنگ کوچ کورٹنی والش لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر اسٹار بیٹر محمد رضوان اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ بنگلہ دیشی لیگ اسپنر رشاد حسین بھی اپنی ٹیم جوائن کرنے کے لیے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز کل لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان پہلا ٹکراؤ شام 7 بجے متوقع ہے۔ ‘راولپنڈیز’ کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے کرے گی۔
اہم تبدیلیاں اور سیکیورٹی اقدامات: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پی ایس ایل کے تمام میچز صرف دو شہروں، کراچی اور لاہور تک محدود کر دیے گئے ہیں۔ مزید برآں، احتیاطی تدابیر کے طور پر اس بار شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام مقابلے بند دروازوں (Behind closed doors) میں کھیلے جائیں گے، تاہم شائقین ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لائیو ایکشن دیکھ سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026
این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا
24 August 2026
پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
24 August 2026