پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی
Web Desk
25 March 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں 100 انڈیکس نے ایک بار پھر نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1961 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 55 ہزار 927 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں اس تیزی کی بڑی وجہ امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش اور خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امیدیں ہیں۔
عالمی سطح پر بھی مثبت اثرات دیکھے جا رہے ہیں؛ امریکہ کے مذاکراتی بیان کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں سنبھلنے لگی ہیں۔ جاپان کے نکئی انڈیکس (Nikkei) میں 3 فیصد، فلپائن میں ایک فیصد سے زائد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی ہے، جس نے مجموعی طور پر پاکستانی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026