پیٹرولیم کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخزانہ
Web Desk
24 March 2026
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں ملک میں توانائی کی فراہمی اور عالمی منڈی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں۔درآمدی انتظامات اور مقامی پیداوار سے سپلائی مستحکم ہیں ہے۔جبکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکومت عالمی اور مقامی قیمتوں کے فرق کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔
اجلاس میں آگاہ کیاگیاکہ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرول کارگو کی بڑی مقدار پہلے ہی محفوظ ہے۔ ملک میں ریفائنریز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔کمیٹی نے ریفائنریز کی پیداوار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اور توانائی سپلائی چین میں مکمل تیاری اور ہم آہنگی پر زوردیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےمتعلقہ اداروں کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پیٹرولیم کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا
11 July 2026