عالمی ریٹنگ ایجنسی ‘فچ’ کا انتباہ: ایران امریکہ جنگ سے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی ریٹنگ خطرے میں
Web Desk
24 March 2026
کراچی: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch) نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے تناظر میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ فچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اگر یہ جنگ طویل ہوتی ہے تو اس کے براہِ راست اثرات ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کی ساورن ریٹنگ (Sovereign Rating) پر مرتب ہوں گے، جس سے ان ممالک کی عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ سال 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں خام تیل کی قیمتیں اوسطاً 128 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔ توانائی کی ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور فلپائن جیسے ممالک میں مہنگائی کا طوفان، تجارتی خسارے میں اضافہ اور معاشی سست روی کا شدید خدشہ ہے۔ رپورٹ میں خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کا تذکرہ کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر کھاد اور پیٹرو کیمیکل مارکیٹس کا توازن بگاڑ سکتی ہے۔
فچ کے مطابق، توانائی کے بحران کے باعث کھاد کے کارخانوں کو آر ایل این جی (RLNG) کی عدم فراہمی پورے خطے میں غذائی تحفظ (Food Security) کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریٹنگ میں کمی سے ان ممالک کے لیے عالمی منڈیوں سے قرضوں کا حصول مزید مشکل اور مہنگا ہو جائے گا، جو پہلے سے معاشی دباؤ کا شکار ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026