“پی ایس ایل 11 میرے لیے اہم ہے، اچھی کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بناؤں گا”، کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا عزم
Web Desk
24 March 2026
لاہور/کوئٹہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کو اپنے کیریئر کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سیزن میں بہترین پرفارمنس کے ذریعے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے پرامید ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ سیزن کی یاد تازہ کی اور کہا کہ پچھلا سیزن ہمارے لیے بہترین رہا تھا، اگرچہ ہم آخری لمحے میں فائنل ہار گئے تھے، لیکن اس بار ہم ادھورا خواب پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
سعود شکیل نے ٹیم کے نئے بولنگ اٹیک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت نئے فاسٹ بولرز آئے ہیں، جن کے ساتھ مل کر حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ تماشائیوں کے بغیر میچز کھیلنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ “شائقین کے ہونے سے جذبہ ضرور بڑھتا ہے، لیکن گراؤنڈ میں ہمارا جوش وہی رہے گا۔” انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اسٹیڈیم نہ آ سکنے کی صورت میں گھروں سے اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “پوڈکاسٹ میں شاہین اور حارث کے حوالے سے جو بات کی تھی وہ محض ایک مذاق تھا، لیکن اسے ضرورت سے زیادہ سنجیدہ لے لیا گیا۔” انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کے درمیان اس طرح کی ہنسی مذاق کی گفتگو کو منفی رنگ نہیں دینا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026