LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی

ٹرمپ کے حملے مؤخر کرنے کے اعلان پر دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

Web Desk

24 March 2026

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے مؤخر کرنے اور مذاکرات کے آغاز کے اعلان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں نئی جان ڈال دی ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 442 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 1 لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے امکانات نے مارکیٹ میں اعتماد کی لہر دوڑا دی ہے۔

دوسری جانب ایشیائی منڈیوں میں بھی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ جاپان کے ‘نکئی انڈیکس’ میں 1.7 فیصد، جنوبی کوریا کے ‘کوسپی انڈیکس’ میں 4 فیصد، جبکہ ہانگ کانگ کے ‘ہانگ سنگ’ میں 1.5 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ چین کا ‘شنگھائی کمپوزٹ’ بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ عالمی سطح پر سپلائی چین کی بحالی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے خدشات دور ہونے سے سرمایہ کار ایک بار پھر مارکیٹ میں سرگرم ہو گئے ہیں۔