LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

کراچی: آبنائے ہرمز کی بندش، پاکستان کی آر ایل این جی کی 75 فیصد امپورٹ جمود کا شکار

Web Desk

23 March 2026

کراچی: مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی اور آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کی بندش کے باعث پاکستان کی توانائی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آر ایل این جی (RLNG) کی 75 فیصد درآمد جمود کا شکار ہو گئی ہے۔ ایک تازہ ریسرچ رپورٹ کے مطابق، مارچ 2026ء کے دوران پاکستان آنے والے آر ایل این جی کے 8 جہازوں کے شیڈول کے برعکس اب تک محض 2 جہاز ہی پہنچ سکے ہیں۔

درآمدی گیس کے اس بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے مقامی قدرتی گیس کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یکم مارچ سے 23 مارچ 2026ء تک مقامی گیس کی اوسط پیداوار 361 ایم ایم سی ایف ڈی (MMCFD) تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ بجلی کے شعبے کی جانب سے گیس کی بڑھتی ہوئی طلب ہے، جو مارچ میں 76 فیصد سے بڑھ کر 94 فیصد کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔

مقامی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ماڑی، اُچ، قادر پور، سوئی، ناشپا اور ٹل بلاک جیسے اہم گیس فیلڈز میں آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی گیس کی فراہمی میں تعطل نے ملک کو مقامی وسائل پر انحصار بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے، تاکہ بجلی کی پیداوار اور صنعتی پہیہ رواں رکھا جا سکے۔ تاہم، اگر بین الاقوامی سپلائی لائنز جلد بحال نہ ہوئیں تو توانائی کے شعبے پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔