LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

پی ایس ایل 11: مزید دو غیر ملکی کھلاڑی لیگ سے دستبردار

Web Desk

22 March 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے گیارہویں سیزن کے آغاز سے چند روز قبل مختلف فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستبرداری کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سری لنکا کے مایہ ناز آل راؤنڈر داسن شناکا نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد لاہور قلندرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ڈینیئل سامز کو بطور متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب، آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر جیک فریزر میک گرک نے بھی ذاتی مصروفیات کی بنا پر پی ایس ایل 11 میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ جیک فریزر کی عدم دستیابی کے باعث ‘راولپنڈیز’ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، تاہم ان کے متبادل کھلاڑی کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔ فرنچائز ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے جلد نئے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ 2026 سے ہو رہا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ تاہم، خطے کی موجودہ جغرافیائی اور سیاسی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز اب صرف کراچی اور لاہور میں منعقد ہوں گے اور یہ تمام مقابلے تماشائیوں کے بغیر (بند دروازوں کے پیچھے) کھیلے جائیں گے۔