LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

سابق کپتان اظہر علی کا بابراعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ

Web Desk

22 March 2026

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے سٹار بیٹر بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اور ذہنی تازگی کے لیے کم از کم 6 ماہ تک کرکٹ سے مکمل بریک لیں۔ ایک نجی ٹی وی کے عید سپیشل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے شاہین شاہ آفریدی کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی فٹنس بہتر بنانے کے لیے دو سے تین ماہ کا وقفہ لیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو اب کسی ایک جاب پر فوکس کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے بابر اعظم کی کپتانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے مقابلے میں بہتر کپتان ہیں۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا موازنہ کرتے ہوئے اظہر علی نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ اسکل (Skill) کے اعتبار سے نسیم شاہ، شاہین آفریدی سے بہتر باؤلر ہیں، جبکہ انہوں نے عمر گل کی یارکر کو بہترین قرار دیا۔ بھارتی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کپل دیو کو بھارت کا بہترین کپتان قرار دیا۔ مستقبل کے حوالے سے اظہر علی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ کوچنگ کے شعبے میں آنا پسند کریں گے۔