LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ پر عالمی جہازوں کیلئے تاریخی مراعات: وفاقی حکومت کا پورٹ چارجز میں 60 فیصد تک رعایت کا اعلان

Web Desk

19 March 2026

اسلام آباد/کراچی: وفاقی حکومت نے پاکستان کی بندرگاہوں کو عالمی شپنگ کے لیے کم لاگت اور مؤثر تجارتی گزرگاہ بنانے کے لیے ایک بڑے مالیاتی مراعاتی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کا نفاذ 18 مارچ 2026 سے کر دیا گیا ہے۔

نئی اسکیم کے تحت ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر ڈیوٹی اور چارجز میں 60 فیصد تک کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ وزیر بحری امور نے ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لیے کم از کم شرط کو 10 فیصد سے کم کر کے 7.5 فیصد کرنے کا اعلان کیا، جبکہ بیس ڈسکاؤنٹ کو 5 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، اضافی کارگو لانے والے جہازوں کو مزید 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ زیادہ جہاز لانے والی شپنگ لائنز اور بڑے کنٹینر جہازوں کو ویٹ چارجز میں 50 فیصد تک چھوٹ دی جائے گی۔ عالمی ماحولیاتی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘گرین شپنگ’ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، جس کے تحت ماحول دوست ایندھن استعمال کرنے والے جہازوں کو اضافی 5 فیصد رعایت ملے گی۔ 50 فیصد جی آر ٹی (GRT) ٹرانس شپمنٹ کارگو پر 60 فیصد فلیٹ رعایت مقرر کی گئی ہے تاکہ کراچی پورٹ کو خطے میں ایک مسابقتی تجارتی مرکز بنایا جا سکے۔