LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ

توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ

Web Desk

19 March 2026

مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی آ گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے ایران کے گیس فیلڈ پر حملے اور اس کے ردعمل میں ایران کی طرف سے قطر کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، جس نے عالمی توانائی کی فراہمی پر خدشات بڑھا دیے ہیں۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 111 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 99.3 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کو بڑھا رہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ یا کمی دونوں امکانات موجود ہیں۔