آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مزید شرائط عائد کر دیں
Web Desk
18 March 2026
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے مزید شرائط عائد کر دیں اور ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے اور ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت دی ہے اس کے علاوہ رسک بیسڈ آڈٹ لازمی قرار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے ایف بی آر نے فیکٹریوں اور دکانوں کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کاروباری سیلز کو آن لائن رپورٹ کرنا لازمی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت صرف ایک تہائی کاروبار مکمل ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں ٹیکس آڈٹس سے مخصوص آمدن حاصل کرنے کا ہدف مقرر کرنے کا امکان ہے اور ٹیکس دہندگان کے عدالت جانے سے وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے مزاکرات میں اتفاق کی صورت میں جلد اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے
متعلقہ عنوانات
ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف
11 July 2026
امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
11 July 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
11 July 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026