پی ایس ایل11کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کاآغازمنگل سے ہوگا
Web Desk
16 March 2026
پی ایس ایل سیزن الیون کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغازمنگل سے ہو گا۔پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی، شائقین کرکٹ آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے، فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ انکلیوژر کی کم سے کم قیمت 250 روپے رکھی گئی ہے، فیصل آباد میں جنرل انکلیوژر کی قیمت 300 روپے سے شروع ہو گی۔
ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ انکلیوژر کی ٹکٹ 400 روپے رکھی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور راولپنڈی پنڈیز کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کیے گئے ہیں ۔ وی آئی پی فیملی زون کے ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہونگے۔کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس دستیاب ہوں گے جبکہ تمام اسٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
18 April 2026
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
18 April 2026
پاکستان کا عالمی سطح پر اعزاز: صاحبزادہ سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن کے نائب صدر منتخب
18 April 2026
پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں
17 April 2026
پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل
17 April 2026
قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
17 April 2026
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ‘پنک ڈے’ کا انعقاد؛ کرکٹ کے میدان سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کا پیغام
16 April 2026
روسوکا کارنامہ، پی ایس ایل میں 100میچزکھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بن گئے
15 April 2026