ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں: پاسداران انقلاب
Web Desk
16 March 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کہ ایرانی بحریہ ختم ہوگئی، حقیقت سے بعید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ایرانی بحریہ ختم ہوچکی تو صدر ٹرمپ ہمت دکھائیں اور حقیقت کا سامنا کریں۔
ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے ابھی وہ میزائل استعمال نہیں کیے جو 2025 میں تیار کیے گئے تھے، اور جون 2025 کے بعد تیار کیے گئے میزائل بھی ابھی منظرِ عام پر نہیں آئے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے نیٹو نے امریکا کی مدد نہیں کی تو اس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہوں، اور اگر چین نے مدد نہ کی تو چینی صدر سے ملاقات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلی ہے اور یورپی ممالک نے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026