LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی: رانا ثناء اللہ محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی اسلامی تعاون تنظیم اور بحرین کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم پاک امریکا اقتصادی تعاون، سویا بین شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا ملک گیر غیر معینہ مدت ہڑتال کا آغاز مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم، مزید بہتر بنانے کا ہدف تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ

ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی

Web Desk

18 July 2026

امریکا کی جانب سے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملوں کے جواب میں تہران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی فوج اور سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز، بحرین میں امریکی ڈرون ڈپو اور مصنوعی ذہانت کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کویت میں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے فوجی کیمپوں کے ساتھ ساتھ ایک بجلی گھر اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا، جس سے تنصیبات کو نقصان پہنچا اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اردنی فوج نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایران کے 10 میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحرین میں ہنگامی صورتحال کے باعث بار بار فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو یہ جوابی کارروائیاں مزید شدت اختیار کریں گی۔