LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس

Web Desk

18 July 2026

ایران کے پلوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر پر امریکی حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر امریکا پر کھلی جنگی جارحیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر اور بے گناہ شہریوں کو قتل کر کے ایک اور سنگین جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب ان الزامات اور جنگی جرم کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکی فوج نے صرف اور صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے الٹا ایران پر الزام لگایا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں شہری جہازوں اور بے قصور ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹرل کمانڈ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ ایران کی حملے کرنے کی صلاحیت کو محدود کریں اور ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائیں۔