LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر ایران کے 6ایئرپورٹس کھل گئے، فضائی حدود50روزبعد جزوی بحال ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

پاکستانی کھلاڑیوں کا سرفراز احمد کو خراجِ تحسین

Web Desk

16 March 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمدکو ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اپنے پیغام میں سٹار بیٹربابر اعظم نے کہا، “سيفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔ آپ کی رہنمائی اور یقین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ کو دیے گئے یادگار لمحات کے لیے شکریہ۔ آپ کی نئی زندگی کے اس مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتا ہوں۔”

فخر زمان نے بھی ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، “ایک عظیم انسان، لیڈر اور کو ریٹائرمینٹ مبارک، بہترین کیریر پر آپ کو مبارک ہو، آپ کی خدمات کے لیے دل سے شکریہ۔”

شان مسعود نے سرفراز احمد کو شاندر کیریر پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا، “آپ کرکٹ کے لیے رول ماڈل ہیں، کھلاڑیوں پر اعتماد، جدوجہد اور یادگار لمحات کے لیے سابق کپتان کا شکریہ۔”

سابق فاسٹ بالر اور چیف سیلیکٹروہاب ریاض نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں سرفراز احمد کو کامیاب کیریر پر مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سابق کپتان  اظہر علی نے کہا، “آپ کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ یاد رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے آپ کا جذبہ، قیادت اور عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی سابق کپتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے کامیاب کیریر پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔