متنازع رن آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان آغاکے خلاف کارروائی
Web Desk
14 March 2026
آئی سی سی نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازع رن آؤٹ کے بعد ردعمل پر قومی بیٹر سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں تنبیہ جاری کردی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔
آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی۔ آرٹیکل 2.2 انٹرنیشنل میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، کپڑوں یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔
جمعہ کو ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر متنازع رن آؤٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026