پاکستان میں لگژری اشیاء کی درآمدات میں اضافہ، 8 ماہ میں مجموعی درآمدات 45 ارب ڈالر سے تجاوز
Web Desk
14 March 2026
پاکستان میں غیر ملکی لگژری اشیاء سمیت مختلف مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مجموعی درآمدات 45 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران مجموعی درآمدات میں 8.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار Pakistan Bureau of Statistics کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فونز کی درآمدات میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ان کی مالیت 1.29 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسی طرح مہنگی گاڑیوں کی درآمدات میں 126 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گاڑیوں سمیت ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق درآمدات مجموعی طور پر 2.58 ارب ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔
کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات 6.41 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ زرعی و غذائی مصنوعات کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق چینی، چائے، پام آئل اور سویا بین کی درآمدات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
اسی طرح مشینری کی درآمدات 11.7 فیصد اضافے کے ساتھ 6.98 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ دھاتوں کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ٹیکسٹائل سے متعلق درآمدات 7 فیصد کمی کے بعد 4.44 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام
11 July 2026
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
11 July 2026
سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری
11 July 2026
ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ
11 July 2026
پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق
11 July 2026
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا
11 July 2026
امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا
11 July 2026
جوڈیشل ٹاور عدالتی نظام کی بہتری کا منصوبہ، جدید سہولیات فراہم کرے گا: اعظم نذیر
11 July 2026