LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

زمبابوین کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل سے منسلک، پی سی بی کا ایکشن پر غور

Web Desk

14 March 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 سے اچانک دستبرداری پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزرابانی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

پی سی بی حکام کا مؤقف ہے کہ مزرابانی نے بورڈ کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کیا تھا اور عین سیزن کے موقع پر اسے توڑنا قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مزرابانی کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈین بولر شیمار جوزف کے متبادل کے طور پر براہ راست سائن کیا تھا، تاہم اب وہ کے کے آر میں بنگلہ دیشی بولر مستفیض الرحمان کی جگہ شامل ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ برس جنوبی افریقی کھلاڑی کوربین بوش کے خلاف بھی اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی تھی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بورڈ اب لیگ کے تقدس اور معاہدوں کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔