دوسرا ون ڈے، سلمان آغاکا متنازع رن آؤٹ، بنگلہ دیشی کپتان پر تنقید
Web Desk
13 March 2026
دوسرے ون ڈے میں بنگلادیشی کپتان مہدی حسن نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا۔
اسپنر مہدی حسن کی گیند پر محمد رضوان نے دفاعی انداز میں سیدھا شاٹ کھیلا، اس دوران گیند بولر کی جانب گئی اور اس کے پاؤں سے ٹکرائی ، اس اثنا میں سلمان علی آغا جو نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے تھے، کریز سے باہر آچکے تھے۔
سلمان نے کریز سے باہر رہتے ہوئے ہی گیند اٹھاکر مہدی حسن کو و اپس دینے کی کوشش کی ، تاہم گیند مہدی حسن نے سلمان سے پہلے لپکی اور وکٹوں پر مار دی ، سلمان بدستور کریز سے باہر موجود تھے، تھرڈ امپائر سے رجو ع کیا گیا جنہوں نے سلمان آغا کو آؤٹ قرار دیا۔
پویلین لوٹتے ہوئے سلمان علی آغا نے شدید غصے کا اظہار کیا جس پر بنگلا دیشی وکٹ کیپر لٹن داس بھی ناراض دکھائی دیے لیکن محمد رضوان ، امپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے اُنہیں سمجھا بجھا کر اُن کا غصہ ٹھنڈا کیا۔
سوشل میڈیا پر اس متنازع رن آؤٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بنگلادیشی کپتان پر تنقید کی گئی اور اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026