کراچی میں دکان سے برآمد ہونے والے ’شیطانی‘ مجسمے کا معمہ حل
Web Desk
12 March 2026
کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ایک دکان سے برآمد ہونے والے ’شیطانی شکل‘ کے مجسمے کا معاملہ حل ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیطان نما مجسمے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مجسمے کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کیا۔پولیس کے مطابق دکاندار اس وقت موجود نہیں تھا، تاہم بعد میں مجسمہ بنانے والے کاریگر کو بھی پکڑ لیا گیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ تھرموپول سے بنایا گیا یہ مجسمہ ایک مذہبی اسکالر کے کہنے پر دکاندار عمران نے تیار کیا تھا۔دکاندار نے پولیس کو بتایا کہ علامہ صاحب نے کہا تھا کہ یہ پتلا یوم القدس کے موقع پر جلوس میں احتجاج کے طور پر نذر آتش کیا جائے گا۔پولیس نے مجسمہ ساز کا وضاحتی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی۔
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
12 September 2026
چین: ویڈیوز کیلئے بے تحاشا کھانا کھانے والی 24 سالہ انفلوئنسر اچانک چل بسی
12 September 2026
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
12 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026