LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

ایڈمٹ کارڈ پر امیدوار کے بجائے کتے کی تصویر چھاپ دی گئی

Web Desk

12 March 2026

بھارت کے بہار ریاست کے ضلع روہتاس میں چپڑاسی بھرتی کے امتحان کے لیے جاری ایڈمٹ کارڈ پر ایک امیدوار کی تصویر کی جگہ کتے کی تصویر چھپنے سے تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق 15 مارچ کو ہونے والے امتحان کے ایڈمٹ کارڈ پر امیدوار کا نام، رول نمبر اور دیگر تفصیلات درست درج ہیں، تاہم تصویر غلط چھپی ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ ایڈمٹ کارڈ درست کروانے کے لیے کئی دفعات بھرتی بورڈ کے چکر لگانے پر مجبور ہے۔

امیدوار نے بتایا کہ اس نے 2022 میں بھرتی کے لیے درخواست دی تھی اور اس دوران کئی بار شکایت کی، مگر اب تک اس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس نے مزید کہا کہ اسامیاں 2022 میں جاری ہوئیں، لیکن ابتدائی امتحان اب منعقد کیا جا رہا ہے۔

امیدوار کے مطابق اس نے ایڈمٹ کارڈ دیکھ کر دنگ رہ گیا، اور درخواست دیتے وقت اپنی تصویر بالکل درست اپ لوڈ کی تھی، جس کا ثبوت بھی اس کے پاس موجود ہے۔

یہ مضحکہ خیز غلطی حکومتی بھرتی کے عمل اور آن لائن ایپلیکیشن سسٹم کی سنجیدگی پر سوالات اٹھا رہی ہے۔ امیدوار نے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ اس مسئلے کو فوری حل کرے تاکہ وہ سکون سے امتحان دے سکے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔