اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
Web Desk
11 March 2026
کیا آپ تصویر دیکھ کر اس خاتون کی اصل عمر بتا سکتے ہیں؟ اکثر لوگ اس سوال کا درست جواب نہیں دے پاتے۔ یہ ہیں تائیوان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ Annie Yi جن کی اصل عمر سن کر بہت سے لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
اگرچہ وہ دیکھنے میں خاصی کم عمر محسوس ہوتی ہیں، لیکن حقیقت میں ان کی عمر 58 سال ہے۔ اینی یی نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ خواتین کو ایک دوسرے سے موازنہ کرنے کی عادت چھوڑ دینی چاہیے اور 58 سال کی عمر ہونا کسی بھی طرح شرمندگی کی بات نہیں۔
ان کے مطابق مختلف تقریبات میں وہ اکثر دیکھتی ہیں کہ خواتین آپس میں عمر اور شخصیت کے حوالے سے موازنہ کرتی ہیں، جبکہ مردوں میں ایسا رجحان کم دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موازنہ کبھی بھی خواتین کی جیت کا باعث نہیں بنتا، اس لیے ہر عورت کو اپنی شخصیت اور زندگی کو قبول کرنا چاہیے۔
اینی یی نے بتایا کہ وہ اپنی صحت اور طرزِ زندگی کا خاص خیال رکھتی ہیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنا انہیں بے حد خوشی دیتا ہے۔
اداکارہ کی پیدائش 1968 میں ہوئی تھی اور انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں شوبز کی دنیا میں مقبولیت حاصل کرنا شروع کی۔ ان کی پہلی شادی ناکام رہی، تاہم بعد میں انہوں نے تائیوان کے اداکار Qin Hao سے شادی کی جو عمر میں ان سے تقریباً 10 سال چھوٹے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026