پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر
Web Desk
11 March 2026
کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
39 سالہ وارنر نے پی ایس ایل 10 میں 11 میچز میں 368 رنز بنائے تھے، جن میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں، اور وہ ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر نمایاں رہے۔
ابتدائی طور پر لیگ میں توسیع کے باعث محدود کھلاڑیوں کی وجہ سے وارنر کو عارضی طور پر آزاد کیا گیا تھا، تاہم کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 79 لاکھ روپے کی بولی لگا کر ان کی خدمات دوبارہ حاصل کر لیں۔
کراچی کنگز 27 مارچ کو پی ایس ایل کا آغاز قذافی سٹیڈیم، کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کرے گی۔
کراچی کنگز کا سکواڈ: حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، ڈیوڈ وارنر (کپتان)، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، محمد حمزہ سہیل، عقیب الیاس، خذیمہ بن تنویر، جانسن چارلس، محمد وسیم، احسان اللہ اور رضوان اللہ۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026