ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹیموں کی واپسی میں تاخیر، آئی سی سی کا خطے میں سلامتی پر زور
Web Desk
11 March 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی وطن واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کی وجہ خلیجی خطے میں پیدا شدہ کشیدگی اور فضائی سفر کی پیچیدگیاں ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں اور اہل خانہ کی محفوظ واپسی ہی اولین ترجیح ہے اور تمام فیصلے اسی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم آج رات بھارت سے وطن روانہ ہوگی جبکہ ویسٹ انڈیز کے 9 ارکان پہلے روانہ ہو چکے ہیں اور باقی 16 کھلاڑی اگلے 24 گھنٹوں میں وطن واپس جائیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی سے سفری انتظامات پیچیدہ ہو گئے ہیں، اور موجودہ صورتحال میں تمام اقدامات کھلاڑیوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026