مصنوعی ذہانت نے کھربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی
Web Desk
10 March 2026
مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال سے بڑے مالیاتی معاملات کی نگرانی آسان ہو گئی ہے اور حال ہی میں اے آئی کی مدد سے کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا سراغ لگایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے مصنوعی ذہانت اور سیٹلائٹ امیجنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے زرعی زمین کی خرید و فروخت میں ہونے والی بڑے پیمانے کی ٹیکس چوری کا پتہ لگایا ہے۔
اس معاملے میں ریاست Rajasthan میں تقریباً 900 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور انہیں اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں ترمیم کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تمام کیسز شہر Jaipur کے شہری علاقے اور اس کے اطراف تقریباً 8 کلومیٹر کے بفر زون میں ہونے والی زمین کی خرید و فروخت سے متعلق ہیں۔ اندازوں کے مطابق اس ٹیکس چوری کی مجموعی مالیت تقریباً 7 ہزار کروڑ بھارتی روپے، یعنی پاکستانی کرنسی میں 2 کھرب روپے سے زائد بنتی ہے۔
متعلقہ علاقے میں تقریباً 250 دیہات شامل ہیں جہاں گزشتہ چند برسوں کے دوران زرعی زمین کی بڑے پیمانے پر خرید و فروخت ہوئی۔ محکمہ انکم ٹیکس کی تکنیکی جانچ سے معلوم ہوا کہ متعدد معاملات میں کیپٹل گین ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹیکس چوری کا سراغ لگانے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس نے Indian Institute of Technology Delhi کے ساتھ تعاون کیا۔ ادارے کی تکنیکی ٹیم نے سیٹلائٹ تصاویر حاصل کر کے ڈیجیٹل میپنگ اور زمین سے متعلق دستیاب ریکارڈ کا تفصیلی تجزیہ کیا۔
اس ڈیٹا کی بنیاد پر جے پور کی میونسپل حدود سے 8 کلومیٹر تک کے بفر زون کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد زمین کے سودوں کا تکنیکی انداز میں جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے Central Board of Direct Taxes کے چیئرمین Ravi Agrawal نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کو بنیادی طور پر تین اہم مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جن میں ٹیکس دہندگان کے مالی رویوں میں موجود پیٹرنز کی شناخت بھی شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026