پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 9697 پوائنٹس کا بڑا اضافہ
Web Desk
10 March 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ پوائنٹس کے لحاظ سے دوسری بڑی تیزی کے ساتھ بند ہوئی۔
امریکی صدر کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ جنگ بندی کی پیشگوئی، خام تیل کی گرتی قیمتیں اور توقعات کے برعکس مانیٹری پالیسی فیصلوں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 ہزار 697 پوائنٹس یعنی 6.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دن بھر کے کاروبار کے دوران انڈیکس میں 10 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں جبکہ ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 12 نفسیاتی سطحیں بحال کی گئیں۔ اس دوران انڈیکس 3 ہزار 60 پوائنٹس کے بینڈ میں ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 58 ہزار 354 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 55 ہزار 294 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری سرگرمی کے دوران 31 ارب 22 کروڑ روپے مالیت کے 48 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 388 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026