LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد ٹریڈنگ معطل

Web Desk

10 March 2026

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 ہزار 300 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم جب انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 783 پوائنٹس کی حد تک پہنچا تو اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی اور کاروبار کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 11 ہزار 15 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 46 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیاں بھی دباؤ کا شکار ہیں۔ امریکا کی ڈوجونز مارکیٹ میں تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹس تقریباً 7 فیصد تک نیچے گر گئیں۔اسی طرح بھارت کی نفٹی مارکیٹ میں بھی تقریباً 3 فیصد گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔