4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب
Web Desk
9 March 2026
بچپن میں اپنے خاندان سے بچھڑ جانے والا ایک نوجوان 24 سال بعد ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے اپنے والد سے دوبارہ ملنے میں کامیاب ہو گیا۔
28 سالہ زینگ یون پنگ چار سال کی عمر میں 2001 میں چین کے صوبے لیاؤننگ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر اپنے خاندان سے اس وقت بچھڑ گیا تھا جب اس کا ایک انکل اسے وہاں چھوڑ کر آئسکریم لینے گیا تھا۔ بعد ازاں وہ ایک حکومتی فلاحی مرکز پہنچ گیا جہاں اس کا نام شین ہوابی رکھ دیا گیا۔
2005 میں ایک کینیڈین جوڑے نے اسے گود لے لیا اور وہ کینیڈا منتقل ہو گیا، تاہم بعد میں اس جوڑے کی طلاق ہوگئی اور کسی نے بھی اس کی مکمل ذمہ داری نہیں لی۔ بعد ازاں اسے ایک اور خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے بھیج دیا گیا جہاں بھی اس کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو سکی۔
زینگ کے خاندان سے بچھڑنے کے وقت اس کے والد جیل میں تھے جبکہ والدہ نے شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی تھی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد زینگ نے ملازمت شروع کی اور 2025 میں چین کے ایک ادارے بیبی ریٹرننگ ہوم سے رابطہ کیا جو بچپن میں بچھڑنے والے افراد کو ان کے خاندان سے ملانے میں مدد دیتا ہے۔
ادارے نے زینگ کے خون کے نمونے لے کر چین کے قومی ڈی این اے ڈیٹا بیس میں بھیجے، جس کے بعد چند دنوں میں اس کے والد کی شناخت ہو گئی۔ زینگ کے والد نے بتایا کہ 24 سال بعد جب انہوں نے بیٹے کی تصویر دیکھی تو فوراً پہچان گئے کیونکہ وہ بالکل ان جیسا دکھائی دیتا تھا۔
بیٹے سے ملاقات سے پہلے والد نے اسے 10 ہزار یوان بھی منتقل کیے۔ زینگ ابھی تک اپنی والدہ سے نہیں ملا کیونکہ وہ ایک دوسرے صوبے میں رہتی ہیں۔
زینگ اب کینیڈا کا شہری ہے اور ویزا مسائل کے باعث چند ہفتوں بعد واپس کینیڈا لوٹ جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026